جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے سامنے وکلاء کا احتجاج
لاہور(وقائع نگار خصوصی) جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے سامنے وکلاء نے احتجاج کیا۔وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ پانچ سال پرانے جعلی پولیس مقابلوں کا بھی ریکارڈ طلب کرے۔ جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف نوجوان وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کیا۔وکلاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرمرنے والوں کو انصاف چاہئے کے نعرے درج تھے۔نوجوان وکلاء نے سپریم کورٹ کے حق میں اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے انصاف کا قتل ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی پولیس مقابلوں پر لئے گئے از خود نوٹس کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ گذشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بھی طلب کرے۔