چینیوں کا نیا سال کتے سے منسوب سال نو کی رنگا رنگ تقریب
شجاع آباد(خبرنگار)پاکستان میں کام کرنے والے چینی عملہ نے نیا قمری سال انتہائی جوش جذبے کے ساتھ منایا تفصیل کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی چائنہ نے اپنا نیاسال انتہائی جوش و جذنے کے ساتھ منایاگیا سی پیک پر کام کرنیوالے چینی انجینئروںنے موضع چد ھڑ پر اپنی رہائشی گاہ پر ایک پروقار تقریب کا اہمتام کیا گیا جس میں پاکستانی اور چینی ملی نغمے پیش کیے گئے چینی انجینئروںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہر شہری اپنی نیاسال اپنے ملک میں مناتاہے لیکن سی پیک کو اہمیت دیتے ہوئے ہم اپنا د وسرا قمری سال پاکستانیوں کے ساتھ منارہے ہیں اور ہمیں خوشی پاکستانیوںنے ہمیں کسی قسم کی کوئی کمی محسوس نہیں ہونے دی چینی ہرسال اپنا نیاقمری سال کسی نہ کسی جانور کے نام سے منسوب کرتے ہیں اور انہوں نے اس سال کو کتے کے نام منسوب کیا ہے تقریب سے چینی انجینئروں ‘بریگیڈ طارق‘این ایچ اے کے افسران نے بھی خطاب کیا اس حوالے سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے تقریب کئی گھنٹے جاری رہی ۔