اسلا م رحمت العالمین ﷺ کے حسن اخلاق سے پھیلا ، شاہ عبدالحق
کرا چی ( نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیر علا مہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کادرس دےتا ہے، دین اسلحہ کے زور پر نہےں رحمة اللعالمین ﷺکے اخلا ق کر ےمہ کی بد ولت پھیلا ہے۔قیام پاکستان کے حقیقی مقصد نظام مصطفی ﷺ کو فراموش کر نے کی وجہ سے آج ہم مسائل ومشکلات کاشکار ہیں ۔انہوں نے میمن مسجد کھوڑی گارڈن جوڑیا بازار میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن اپنے قےام سے اب تک نظام مصطفی کی بہا رو ں کےلئے تر س رہا ہے، خو شحال اور مستحکم پا کستا ن کا ضا من شریعت نبوی کا عطا کر دہ نظا م رحمت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنحضرت ﷺ نے حجةالوداع کے موقع پر جو خطبہ ارشادفرمایا تھا وہ آج بھی انسانیت کی بقاءوسلامتی اور فلاح وبہبودکے لئے مکمل دستور اور بہترین آئین ہے ۔ آج
کا انسان مادی اعتبار سے ترقیوں کے باوجود اخلاقی انحطاط میں گرتا جارہا ہے۔مسلمان ماضی کی طرح آج بھی اسے اپنے معاشرے میں عملی طور پر نافذ کرکے اقوام مغرب کے لئے مینارہ¿ نور وہدایت بن سکتے ہیں۔دریں اثنا جما عت اہلسنّت کراچی کے تحت استقبالیہ تقریب زیر صدارت علامہ شاہ عبد الحق قادری کل اتوار صبح 11بجے جامع مسجد شہداءمیلاد پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا میں ہو گی۔