لودھراں میں لعنت ملا مت کی گندی سیا ست دفن ہوگئی ، خواجہ طارق نذیر
کراچی( اسٹاف رپو رٹر)پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے جنرل سیکر یٹری خوا جہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ (ن) لیک کو این آر او کاطعنہ دینے والے عمران خا ن آج بھی امپائز کی انگلی اٹھنے کے منتظر ہیں ۔ لعنت ملا مت کی گندی سیا ست اہل لو دھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے گالی نہیں دلیل ، دعوے نہیں حکو مت کا م کا م اور صرف کا م مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کی پہچان ہے ، عوام کی خدمت کی وجہ سے لو دھراں کی عوام نے لیگی قیا دت پر اعتما د کااظہار کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کراچی کے نائب صدر افتحار گھمسن کے بھائی سر فراز گھمن کے رسم قل کے مو قع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر مسلم لیگی رہنما خوا جہ نیئر شریف ، طارق محمو د ، خو اجہ عدنان ، رزاق بٹ ، عبدالجبار ، چوہدری جمیل ، صادق خا ن اور رانا عبدالشکو ر سمیت دیگر بھی مو جو د تھے ۔