ڈی آئی جی جیلخانہ جات کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اڈیالہ جیل میں ڈی آئی جی جیلخانہ جات راولپنڈی ریجن چوہدری نوید رئوف کی سربراہی میں جمعہ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل ڈپٹی سیکرٹری جیلخانہ جات حسن حزیں نے بھی شرکت کی جس میں ہیڈ وارڈر سے چیف وارڈر اور وارڈر سے ہیڈ وارڈر کی ترقیوں کے کیس زیر غور لائے گئے اجلاس میں ایک ہیڈوارڈر کو چیف وارڈر اور13 وارڈرز کو ہیڈ وارڈرز کے رینک میں ترقی دے دی گئی ۔