گلزار قائد میں تین ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور گیارہ ہزار روپے چھین کرفرار
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو جنید بن خالد نے بتایا کہ گلزار قائد میں تین مسلح ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نمبرRIV - 4652 اور گیارہ ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے تھانہ ویسٹریج کو محمد آصف نے بتایا کہ پشاور روڈ پر میری کرولاGLI کار نمبرIDL - 5211 چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو امجد محمود نے بتایا کہ خیابان سرسید میںمیرے کارخانے سے 35 ہزار روپے کی نقدی اور25 لاکھ روپے مالیتی کپڑا چوری ہوگئے تھانہ بنی کو اکرم خان نے بتایا کہ کشمیر کالونی میں میرا کری ڈبہ نمبرAAW - 401 چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو ساجد کیانی نے بتایا کہ ولید ماگرے وغیرہ نے رقم واپسی کیلئے تین کروڑ20 لاکھ روپے کا چیک دیا جو الائیڈ بینک سے ڈس آنر ہوگیاتھانہ نصیر آباد کو محمد نزیر نے بتایا کہ شیخ پور میں میرے پلاٹ سے ایک لاکھ روپے مالیتی سریا ، سیمنٹ اور بلاک چوری ہوگئے تھانہ سہالہ کوعبدالغنی نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیزii میں میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات ، ایل ای ڈی اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ کورال کو محمد نسیم نے بتایا کہ جھنگ سیداں میں میرے گھر سے نقدی ، انعامی بانڈز اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو غلام حسین نے بتایا کہ سیکٹر آئی نائن تھری میں میرے دفتر سے نقدی چوری ہوگئی ملازم پر شک ہے تھانہ ترنول کو تنویر خان نے بتایا کہ ملت کالونی میں میرے گھر میں چار نامعلوم افراد فوجی اور سول وردی میں تلاشی کیلئے آئے اور گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لے گئے تھانہ آبپارہ کو محمد حسین نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس فور میں میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے۔