راولپنڈی میں پتنگ بازی عروج پر،ہوائی فائرنگ ،کیمیکل ڈورز کا آزادانہ استعمال
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں مسلسل دوسرے جمعہ کے روز بھی پتنگ باز بے قابو رہے چھتوں پر میوزک کے ڈیک لگا کر پتنگیں فضاء میں بلند ہوتے رہے کینٹ کے کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی ہوتی رہی کیمیکل ڈور کا بھی پتنگ بازوں نے آزادانہ استعمال کیااس صورتحال پر ایس پی پوٹھوہار سید علی تمام تھوں کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ نکل آئے اور تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ریس کورس کے علاقوں میں سائونڈ سسٹم لگا کر پتنگیں اڑانے والوں کو وارننگ دے کر پتنگیں اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا کئی علاقوں میں کیمیکل ڈوروں کی کٹی پتنگوں کے پیچھے نوجوان ٹولیوں کی صورت میں پکڑنے کیلئے سڑکوں ،گھروں کی چھتوں پر دوڑتے نظر آئے اس ایکشن کے دوران پولیس نے ایک لاکھ پتنگیں ، چار ہزار ڈوریںاور12 چرخیاں قبضے میں لے کر 220 افراد حراست میں لے لئے جنہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیاپتنگوں سے بھرا رکشا اور ایک سوزوکی بھی تھانے منتقل کردئے گئے تھانہ ائرپورٹ ، وارث خان ، سٹی گنجمنڈی ، صادق آباد ، نیو ٹائون ، بنی ، کینٹ ، نصیر آباد ، مورگاہ ، صدر بیرونی ، سول لائن ویسٹریج کے علاقوں میں پولیس ٹیموں نے پتنگیں پکڑنے کیلئے دن بھر کریک ڈائون جاری رکھا سی پی او اسرار احمد عباسی نے شہر اور کینٹ کے تمام تھانوں اور سرکل افسران کو ہدائت کی کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے سڑکوں پر نکل آئے اور جس مکان ، دکان ، پلازے یا مارکیٹ کی چھت سے پتنگ اڑے تو انہیں فوراً گرفتار کیا جائے سی پی او نے بھی راولپنڈی کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور پتنگ بازی روکنے کیلئے بنائے گئے سکواڈز کو ہدائت کی کہ وہ کسی بھی جگہ پر پتنگ بازی نہ ہونے دیں دریں اثناء تھانہ رتہ امرال پولیس نے ارسلان سے 25پتنگیں معہ01ڈور،تھانہ کینٹ پولیس نے وسیم سے 40پتنگیں ، ایک ڈور،تھانہ نصیر آبادپولیس نے فیضان سے700پتنگیں ،اسمٰعیل سے 150پتنگیں01، ایک ڈور ، موٹر سائیکل ،تھانہ سول لائن پولیس نے عدیل سے1500پتنگیں معہ10ڈوریں، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فیصل سے100پتنگیں8ڈوریںبرآمد کر لیں ۔ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پتنگ بازوں کی شدید ہوائی فائرنگ جاری رہی جبکہ تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹنچ بھاٹہ میںپولیس نے ایک مکان کی چھت پر ریڈ کرکے ایک پتنگ باز بہرام گرفتار کرلیا پولیس نے چھت سے پتنگوں کے ساتھ شراب کی بوتلیں ، سائونڈ سسٹم ، ہوائی فائرنگ سے گولیوں کے خول ، بھی برآمد کرلئے چونگی نمبر22 کے علاقے سے50 سالہ خاتون فریدہ بی بی زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کی گئی جسے گولی لگی ہوئی تھی۔