الخدمت یتامیٰ پروگرام کے تحت ’’یوم حیا ‘‘کے عنوان سے یتیم بچیوں کیلئے خصوصی تقریبات
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)الخدمت یتامیٰ پروگرام کے تحت ’’یوم حیا ‘‘کے عنوان سے یتیم بچیوں کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں بچیوں میں اسکارف اور اسکول بیگ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران ،کارکنان اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب سے عبدالجمیل خان ،ناظمہ ضلع شہناز فیاض اورالخدمت خواتین کی صوبائی ذمہ دار منور اخلاص راحیلہ نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں الخدمت کے ذمہ داران کی جانب سے ’’حیا ِ ‘‘کے عنوان سے ایک لیکچر بھی دیا گیا۔ عبد الجمیل خان نے کہا کہ حیا ایمان کا لازمی حصہ ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ اورنبی مہربان ؐ نے بھی خواتین کو حجاب کا حکم فرمایا ہے ۔ منور اخلاص نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی ۔اور معاشرے میں رہتے ہوئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اللہ اور نبی مہربان ؐ کے احکامات کی روشنی میں چلنا ہوگا۔