پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے کم ہوگئی
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت بارہ ڈالر کم ہو کر1222ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا ایک بار پھر 48ہزار روپے کی سطح سے گر گیا۔ ملک بھر میں چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے کمی کے بعد 47ہزار950روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 214روپے کمی کے بعد 41ہزار روپے ہوگئی۔ سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ چاندی 690روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔