بونیرمیں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران طالبان کمانڈر ہلاک ہو گیا

17 فروری 2015 (19:21)

سیکیورٹی ذارئع کے مطابق بونیرمیںطالبان کمانڈر بخت راج رشیدنامی شخص کے گھر رہائش پذیر تھا کہ  سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا دوران آپریشن طالبان کمانڈر ہلاک  ہو گیا،سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کرفیونافذ کردیا ، جبکہ تاحال سرچ آپر یشن جاری ہے ، دوسری جانب نوشہرہ میں گرلز کالج پبی میں مشکوک افراد کے داخل ہونے کی اطلاع ملی ،،بی ڈی ایس اور پولیس کی نفری  اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ گئی اورتمام طلباءکو کالج سےبا حفاظت نکال لیا گیا ہے