بلاول بھٹو زرداری نے پی پی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

17 فروری 2015 (19:15)
بلاول بھٹو زرداری نے پی پی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پارٹی متحد ہے اختلافات کی خبریں پھیلانے اور قیادت کے خلاف باتیں کرنے والے پارٹی سے مخلص نہیں۔ ایک کارکن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پی پی کے سربراہ  نے کہا کہ ان کی جانب سے اس طرح کی امید نہیں تھی حالیہ دنوں میں پارٹی میں اختلاف کی خبریں  زبان زد عام بن رہی ہیں جبکہ  رہنماؤں کی جانب سے بھی  تند و تیز بیانات کا  سلسلہ بھی جاری ہے