محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز پر حملے کی اطلاع ایک دو روز پہلے سے تھی

17 فروری 2015 (18:55)
محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز پر حملے کی اطلاع ایک دو روز پہلے سے تھی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ آج کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں،اس واقعے سے  پنجاب کی  سیکیورٹی سے متعلق حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہےانہوں نے کہا کہ حملے کی اطلاع ایک دو روز پہلے ہی موصول ہوچکی تھی ،لیکن پولیس کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے بجائے پروٹوکول کی ڈیوٹیوں پر لگا دیا گیا ہےرہنما تحریک انصاف  نے کہا لاہور کے حالات کراچی سے کچھ مختلف نہیں ہیں،وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ  نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کیا جائے