دہشت گردوں نے پانچ سے آٹھ سے کلو بارود استعمال کیا: مشتاق سکھیرا

17 فروری 2015 (18:42)
دہشت گردوں نے پانچ سے آٹھ سے کلو بارود استعمال کیا: مشتاق سکھیرا

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا  پولیس لائنز پر حملہ دن بارہ بج کر چھتیس منٹ پر ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور مارکیٹ کے سامنے موجود کھمبے کے سامنے کھڑا تھا،انہوں نے کہا کہ حملے میں پانچ سے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،حملہ آور کی شناخت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کررہے ہیںآئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں حملوں کی اطلاعات تھیں،انہوں نے  یقین دلایا کہ  پولیس  ہمت اور بہادری کیساتھ  دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑتی رہے گی