افغان صوبے لوگرمیں چار خود کش حملہ آوروں کا پولیس اسٹیشن پرحملہ
افغانستان کے صوبے لوگر کے اہم شہر 'پل عام'میں چار خود کش حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آورں نے پولیس یونیفارم پہنا ہواتھا مین گیٹ پرگارڈز کے روکنے پر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیاجبکہ دو حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی حملے میں دس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،،فائرنگ کے تبادلے میں باقی دو حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا،اس سے قبل دارالحکومت کابل میں ایک دھماکا کیا گیا تھ،جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے