بارش نے سردی کے قدم ایک مرتبہ پھر روک لیئے، خوشگوار موسم کا شہریوں نے بھی لطف اٹھایا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان میں مزید بارش ہو سکتی ہے جبکہ مری ، گلیات ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ مری، گلیات، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہاسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقے گذشتہ روز بادلوں کی لپیٹ میں رہے،لاہور میں دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی، شام میں اچانک بادل ایسے گرجے کہ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس نے موسم کو مزید دلفریب بنا دیا,, نکھرے نکھرے مناظر نے شہریوں کے اندر کا موسم بھی حسین بنا دیاوقفے وقفے سےمختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے سردی بڑھا دی ہے۔۔تیز اور خوشگوار ہوا نے پارہ گرا رکھا ہے