فیس بک پرپاک انڈیا ٹاکرا نوے لاکھ افراد زیربحث لائے
بھارتی اخبارکے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت میچ کے متعلق دو کروڑ پچاس لاکھ گفتگو انٹریکشن کی گئی ۔ بھارت میں59لاکھ افراد نے ایک کروڑ 69لاکھ جب کہ گیارہ لاکھ پاکستانیوں نے 33لاکھ انٹریکشن کیں۔ سب سے زیادہ بحث بھارت کے ویرات کوہلی اور پاکستان کے سہیل خان کے بارے کی گئی۔میچ کے دوران سولہ لاکھ چورانوے ہزار ٹویٹ کیے گئے ۔ پاک بھارت میچ سے متعلق مواد پر مشتمل گیارہ کروڑ 83 لاکھ ٹویٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹویٹ’’بھارت کی 76رنز سے جیت‘‘ کا تھا جو ایک منٹ میں ننانوے ہزارستاسی بارکیا گیا