بنگلہ دیش اورافغانستان کے درمیان ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

17 فروری 2015 (17:35)

افغانستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پول اے کامیچ کل کینبرا میں کھیلا جائے گامیچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار میچ کی توقع ہے،بنگلہ دیش کی ٹیم تجربہ کارکھلاڑیوں پرمشتمل ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم میں بھی کئی کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں افغانستان کی ٹیم نے گزشتہ چند میچوں میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کوورلڈکپ سے پہلے سیریز میں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا