نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کوتین وکٹوں سے شکست دے دی

17 فروری 2015 (17:33)

ڈونیڈن میں پول اے کے میچ میں  نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی  ۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہو گئی جب اس کے دو کھلاڑی صرف ایک رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ ان کو نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا ۔ بارہ رنز پر اسکاٹ لینڈ کی مزید دو وکٹیں گر گئیں ان کو آؤٹ کرنے والے ٹرنٹ باؤلٹ تھے ۔ اس کے بعد میٹ میچن اور رچرڈ بیرنگٹن نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور اسکور کو 109 رنز پر پہنچا دیا ۔ اس موقع پر میٹ میچن 56 بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ پھر 117 رنز پر رچرڈ بیرنگٹن بھی 50 رنز بنا کر آؤت ہو گئے ۔ اسکاٹ لینڈ کی ساتویں وکٹ 129 پر گری ۔ آٹھویں وکٹ جب گری تو اس وقت اسکاٹ لینڈ کا اسکور 136 رنز تھا ۔ جبکہ نویں اور دسویں وکٹ 142 رنز کے اسکورپر گر گئیں ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈینیئل ویٹوری اور کورے اینڈرسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب بلے بازکین ویلیم سن رہے انہوں نے 38 رنز اسکور کیئے ۔ جبکہ دوسرے کامیاب بلے باز گرانٹ ایلیٹ رہے انہوں نے 29 رنز اسکور کیئے ۔ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے لین اور جوش نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ماجد حق کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو اپنے دوسرے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں