لاہورچار ماہ میں دوسری مرتبہ دہشتگردی کانشانہ بن گیا
لاہورمیں دہشت گرد ایک بار پھر وار کرنے میں کامیاب ہوگئے،،،،اس بار دہشتگردوں نے پولیس سول لائنز قلعہ گجرسنگھ کونشانہ بنایا2نومبر2014کوواہگہ بارڈر پرخودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑالیا،جس میں 60افراد جاں بحق اور100سے زائد زخمی ہوئے تھےنومبر2014کولوگوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی تقریب میں شریک تھیکہ تقریب ختم ہونے کے فوری بعد قریبی مارکیٹ میں چھپے حملہ آورنے خود کودھماکے سے اڑالیا،،جب کہ اس کادوسرا ساتھی فرار ہوگیا،دھماکے میں 60سے زائد افراد جاں بحق ہوئےواہگہ بارڈر پرسخت سکیورٹی کی وجہ سے خود کش حملہ آور تقریب میں نہ پہنچ سکا جس پر اس نے تقریب سے واپس آتے لوگوں کونشانہ بنایاحساس اداروں نے واہگہ بارڈر پردہشتگرد کی بڑی واردات کی اطلاع دی تھی لیکن پولیس دہشتگردکوپکڑنے میں ناکام رہی لاہورمیں ہونیوالے دھماکوں میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوچکے ہیں جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاربھی شامل ہیں