لاہور دہشت گردوں کے نشانے پر

17 فروری 2015 (15:59)

دہشت گردی کے واقعات ملک بھر میں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، لاہور اس سے پہلے کئی بار دہشت گردی کا نشانہ بن چکا ہے، تاہم آج لاہور کو ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے ،خودکش حملہ آور نے سول لائنز کےقریب ایک ہوٹل کے باہر خود کو اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں  کئی معصوم جانیں ضائع ہو گئی، زور دار دھماکے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے کے بعد رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے لوگ اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر زار و قطار رو تے رہے اور کچھ  پریشانی کے عالم میں اپنے  پیاروں کو ڈھونڈتے رہے،، لواحقین کا کہنا تھا کہ  وہ اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں لیکن انکا کوئی اتا پتا نہیں ، مو بائل فونز پر بیل تو جا رہی ہیں لیکن اٹینڈ نہیں کیا جا رہا ۔شہریدھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کی