سیاسی اورسماجی رہنماؤں نے پولیس لائنز دھماکے کی شدید مذمت کی

17 فروری 2015 (15:10)
 سیاسی اورسماجی رہنماؤں نے پولیس لائنز دھماکے کی شدید مذمت کی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، الطاف حسین ،آصف زرداری،عمران خان،سراج الحق  ، مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل سمیت ملک کی سیاسی قیادت نے لاہوردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاوردھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کوبہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے پنجاب حکومت سے  دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرے