مہاجرین کا مسئلہ :افغان وفدجلد پاکستان کا دورہ کرے گا :عبداللہ عبداللہ

17 فروری 2015

کابل (آئی این پی )افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ بہت جلد ایک افغان  وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جو  افغان مہاجرین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرے گا۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق عبدا للہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ دورے کے بعد افغان مہاجرین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان کے مختلف علاقوںمیں رہائش پذیر ہیں جنھیں وطن واپس جانے کیلئے کہا گیاہے ۔