بھارت کے ہاتھوں شکست : سلیکشن کمیٹی کو برخاست کرکے انکوائری کرائی جائے : اوورسیز پاکستانی
کوونٹری (وقار ملک) کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے پاکستان سمیت یورپ و برطانیہ میں بھی جوش وولولہ دیکھنے کو ملا۔ کوونٹری میں پاکستانیوں و کشمیریوں نے خصوصی پروگرام بنائے تھے۔ شرکا نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ سعید کرمانی، اسماعیل ، اعجاز، ندیم، ابراہیم نے سلیکشن کمیٹی کو فوری برخاست کرکے مکمل انکوائری کرائی جائے۔