ترکی : زیادتی پر مزاحمت کرنیوالی طالبہ کے قتل کیخلاف احتجاج،5 خواتین گرفتار

17 فروری 2015
 ترکی : زیادتی پر مزاحمت کرنیوالی طالبہ کے قتل کیخلاف احتجاج،5 خواتین گرفتار

انقرہ (بی بی سی +آئی این پی) ترکی میں ہزاروں خواتین نے زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والی طالبہ  کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شدید احتجاج کیا ، پولیس نے 5خواتین کو گرفتار کر لیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق  احتجاج میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔