امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میںبرفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،ڈیڑھ ہزار پروازیں منسوخ

17 فروری 2015

واشنگٹن (آن لائن ) بوسٹن سمیت کئی شہروں میں تاریخ کی شدید ترین برفباری کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ علاقے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ایئرپورٹ اور سڑکیں بند ہونے سے علاقے میں سفر کرنا تقریباً ناممکن ہے۔