محکمہ جیل خانہ جات خیبر پی کے میں بھرتیاں غیر قانونی قرار دیدی گئیں
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)محکمہ جیل خانہ جات خیبر پی کے میں بھرتیاں غیر قانونی قرار دیدی گئیں، محکمہ داخلہ نے 796جیل وارڈنز کی بھرتیوں کو منسوخ کر دیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق حالیہ بھرتیوں میں کئی قسم کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔