عمران سے اتفاق کرتا ہوں، سینٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری نہیں ہونی چاہئے: اسفند یار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ خفیہ بیلٹ پر سینٹ انتخابات نہیں ہونا چاہئیں، عمران سے اتفاق کرتا ہوں کہ سینٹ انتخابات خفیہ بیلٹ پر نہیں ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ اوپن ہینڈ پر لیتے ہیں تو سینٹ انتخابات میں کیوں نہیں؟ عمران خان کو دھرنا پنجاب میں سیلاب کے موقع پر ختم کرنا چاہئے تھا تاہم انہیں سانحہ پشاور پر دھرنا ختم کرنے کا موقع مل گیا جس کا اس نے فائدہ اٹھایا اور دھرنا ختم کردیا۔