ڈاکٹر شاہد پر حملہ آور کا خاکہ جاری کر دیا گیا

17 فروری 2015


اسلام آباد (آن لائن) پاکستا ن انسٹی آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں ڈاکٹرشاہد پر حملہ آور کا خاکہ جاری کر دیا گیا، چشم دید گواہ کے مطابق  ملزم کا رنگ گورا، زبان پشتو، عمر بائیس سے پچیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی پولیس نے تمام تر اضلاع اور تھانوں میں ملزم کا خاکہ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تلاش شروع کردی۔