ڈنمارک سندھ میں ہوا سے توانائی منصوبہ شروع کریگا‘ مفاہمت پر دستخط

17 فروری 2015

کراچی (وقائع نگار) صوبہ سندھ میں ہوا سے توانائی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے حکومت سندھ اور ڈنمارک کی ونڈ انرجی کی مشہور کمپنی ویسٹاس ونڈ سسٹمز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس سے سندھ میں ہوا سے توانائی کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ویسٹاس کمپنی اور سندھ حکومت کے سینئر عہدیدار نے کئے، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جسپرایم سورنسن بھی شریک تھے۔عالمی شہرت یافتہ ڈنمارک کی کمپنی ویسٹاس پوری دنیا میں ہوا سے توانائی (ونڈانرجی) اور ٹربائنزکی تیاری میں اعلی مقام رکھتی ہے۔