شکارپور خودکش حملے کے متاثرہ افراد کا قافلہ نوشہرو فیروز پہنچ گیا

17 فروری 2015

شکارپور+ کراچی (بی بی سی ڈاٹ کام+ نیوز رپورٹر+ آن لائن) پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر شکار پور میں 30 جنوری کو ہونے والے خود کش حملے کے مثاثرہ افراد کے ورثا، رشتہ دار اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں پر مشتمل قافلہ گزشتہ روز شکارپور سے نوشہرو فیروز پہنچ گیا۔ یہ قافلہ اتوار کو شکار پور سے روانہ ہوا تھا اور آج منگل کو کراچی پہنچے گا۔علاوہ ازیں حکومت سندھ نے سکیورٹی تحفظات کے باعث سانحہ کے لواحقین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا لانگ مارچ منسوخ کردیں۔