کا میابی کیلئے محنت ضروری ہے:میگھا

17 فروری 2015

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ ہرکام میں کا میابی کیلئے محنت اور اپنی منزل پانے لینے کی جستجو کا ہونا ضروری ہے‘ اب سفارش کا زمانہ نہیں ہر میدان میںٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے پنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسڑی میں جو ٹیلنٹ موجود ہے۔دنیا میں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی صرف پاکستانی شوبز انڈسڑی میں نئے آنیوالوں کو موقعہ دینے کی ضرورت ہے۔