فلم ”شور شرابہ“ کی عکسبندی شمالی علاقہ جات میں ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ میں اپنی نئی فلم ”شور شرابہ“ کی عکسبندی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقہ جات میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈ سے زیادہ حسین ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے دوسرے فلمسازوں اور ہدایت کاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی پاکستان کی خوبصورت لوکیشنز کو عکسبند کریں تاکہ لوگوں کو پاکستان کے حسین مقامات کا پتہ چل سکے۔