گلوکار ابرار الحق کےخلاف 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادائیگی کیلئے دائر مقدمہ کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی

17 فروری 2015

سیالکوٹ (نامہ نگار) سینئر سول جج میاں اقبال احمد نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممتاز گلوکار ابرار الحق کے خلاف 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادائیگی کیلئے دعویٰ کی سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی ہے اور مقدمہ کے مدعی کو شہادتیں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دس سال قبل ابرار الحق نے سیالکوٹ میں ہسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں پروگرام میں شرکت کیلئے ایک تنظیم سے ساڑھے چار لاکھ روپے فیس وصول کی تھی لیکن پروگرام میں شرکت نہ کی۔



ملتوی