کواپیرا آرٹ گیلری میں نمائش 28 فروری تک جاری رہے گی

17 فروری 2015
کواپیرا آرٹ گیلری میں نمائش 28 فروری تک جاری رہے گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) کواپیرا آرٹ گیلری میں سینئر آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش گذشتہ روز بھی جاری رہی۔ نمائش میں منور محی الدین، راجہ نجم الحسن، ایم حسین چانڈیو، صبا راشد، عبدالمالک چنا اور شاکر علی کی تیارکردہ پینٹنگز رکھی گئی ہیں۔ آرٹ گیلری کے کیوریٹر محمد جاوید نے بتایا کہ آرٹ لورز بڑی تعداد میں پینٹنگز دیکھنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش 28 فروری تک جاری رہے گی۔