پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام آج ’’علم بازار‘‘ کا انعقاد ہوگا

17 فروری 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور علم آئیڈیازکے اشتراک سے آج مقامی ہوٹل میں صبح 10:30بجے" علم بازار"کا انعقاد ہو گا چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن /سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم انجینئرقمرالاسلام راجہ ، ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان ، ایم ڈی کشف فائونڈیشن روشانے ظفر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر امن فائونڈیشن احسن جمیل اور لمز سینٹر برائے انٹر پینور شپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خرم ظفر تقریب سے خطاب کریں گے۔