تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی او

17 فروری 2015

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہوکیپٹن(ر)محمد عثمان نے گذشتہ روز شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے واسا ،ٹائونز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔