4 برسوں میں پنجاب کا گروتھ ریٹ 7 فیصد پر لے جائیں گے، مجتبیٰ شجاع

17 فروری 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون، ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری صحت اور جدید تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت نے صحت و تعلیم کیش عبوں اور بہبود آبادی کے پروگرامز کے لئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوابدیدی فنڈز 95 فیصد لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار سالوں میں ہم پنجاب کا گروتھ ریٹ 7 فیصد پر لے کر جانا چاہتے ہیں اور پنجاب کے موجودہ بجٹ کے نتیجے میں 70 لاکھ سے زائد افراد خط غربت سے اوپر آجائیں گے جبکہ 40 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے اس کے علاوہ  20 لاکھ افراد کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی۔