یو ای ٹی میں آج دو روزہ کتاب میلہ شروع ہوگا

17 فروری 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر)نیشنل لائبریری آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام دوروزہ کتاب میلہ آج سے یوای ٹی میں شروع ہو گا وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد افتتاح کریں گے۔کتاب میلے کے بک سٹالز پر ا نجینئرنگ ،سائنس وٹیکنالوجی کے علاوہ ،دینی ،ادبی ،تاریخ ،شاعری اور لٹریچر سے متعلقہ موضوعات پرمشتمل  ایک لاکھ سے زائد کتابوں کی نمائش متوقع ہے دریں اثناء اے ایس ایم ای یوای ٹی لاہور سوسائٹی کے زیر اہتمام18 فروی کو یوای ٹی سٹیڈیم میں کتاب میلے کے آخری روز سکائی لینٹرز کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔