پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے امراض کی نگرانی کا منصوبہ شروع کر دیا: ڈاکٹر عمر سیف

17 فروری 2015

  لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبہ بھر کے 145سرکاری ہسپتالوں میں 26بڑی بیماریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس سے بیماریوں کی روک تھام سمیت عوام کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں کافی مدد مل رہی ہے، یہ بات چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے بتائی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امراض کی نگرانی کے نظام (Disease Surveillance System) کے نام سے شروع کئے گئے اس منصوبے کے تحت اب تک پنجاب کے 36اضلاع کے چھوٹے بڑے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے  50لاکھ مریضوں اور ان کو لاحق امراض کا ڈیٹا کمپیوٹرائز کیا جاچکاہے جس کی بنیاد پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کون سے ضلع میں کون سے امراض زیادہ پھیل رہے ہیں۔