ہاکی فیڈریشن کو حکومت سے فنڈز نہ مل سکے اولمپک کی تیاریوں کے اخراجات سپورٹس بورڈ برداشت کریگا
لاہور(چودھری اشرف) ہاکی فیڈریشن کو رواں ماہ بھی حکومت کی جانب سے فنڈز نہیں مل سکیں گے تاہم اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کے لئے کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام لگایا جائے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے بورڈ کو ماہانہ بنیادوں پر رقم جاری کی جاتی ہے فروری کے مہینے میں جاری ہونے والے فنڈز ملازمین کی تنخواہوں اور کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم کر دئیے گئے جس کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس اضافی رقم ختم ہو گئی جبکہ مارچ میں حکومت کی جانب سے سپورٹس بورڈ کو ملنے والی انعامی رقم سے ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں نقد انعامی رقم تقسیم کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس بات کا اعلان اگلے مارچ میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سپورٹس بورڈ کو ملنے والے فنڈز سے ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والبے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کے حوالے سے تیاریاں پاکستان سپورٹس بورڈ تربیتی کیمپ کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سپلیمنٹری گرانٹ کے حوالے سے اب تک بھیجی جانے والی تمام سمری وزیراعظم ہا¶س سے مسترد کی جاتی رہی ہیں۔ سپیشل گرانٹ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جاری ہونگی۔ جہاں تک ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے معاملات ہیں ان پر اٹھنے والے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ ادا کرے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس کی سالانہ گرانٹ کی کوئی رقم نہیں روکی گئی وہ انہیں دی جا چکی ہے تاہم سپیشل گرانٹ ہمارے بس کی بات نہیں۔
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ، سوئی ناردرن ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی
لاہور (پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے ساتویں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں اشرف شوگر مل کو شکست دیدی۔ سوئین اردرن کے سلیمان، احمد فہیم اور ذیشان نے بہترین پرفارمنس دکھائی جس سے سوئی ناردرن کی ٹیم نے بابر رفیق میر کی سربراہی میں کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹرفائنل 18 فروری کو کھیلا جائیگا۔