محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کی ملی بھگت سے خسرے کی ویکسی نیشن ضائع ہونے لگی
لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے خسرے کی ویکسی نیشن ضائع ہونے لگی۔ لاہور میں گزشتہ روز شفیق آباد کے علاقے اور دریائے راوی کے کنارے سینکڑوں کی تعداد میں خسرے کی ادویات ضائع پائی گئیں جس کے بعد یہ اطلاع ملتے ہی خواجہ سلمان رفیق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت، خواجہ عمران نذیر اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پوریز موقع پر پہنچ گئے اور ضائع شدہ ادویات کا سٹاک قبضے میں لے لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو چند روز میں اس واقعہ کی انکوائری کرکے مکمل رپورٹ فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خسرے کی ویکسی نیشن لاہور کے متعدد علاقوں میں ضائع پائی گئی تھی۔