متروکہ وقف املاک بورڈ میں میرٹ کے برعکس بھرتی ہونے والے ملازمین کی چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے میرٹ کے برعکس بھرتی ہونے والے ملازمین کی چھان بین کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کے ممبران میں غلام سرور ڈائریکٹر لیگل،ارشد سلیم ایڈمنسٹریٹر لاہور اور چوہدری محمد بوٹا کنٹرولر آف اکائونٹس شامل ہیں جو سابق دور میں بھرتی کیے جانے والے ملازمین کی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل اور بوگس کاغذات کی چھان بین کرے گی۔