پاک، چائنہ اکنامک کوریڈور ملک میں معاشی انقلاب لائے گا: لیاقت بلوچ

17 فروری 2015
پاک، چائنہ اکنامک کوریڈور ملک میں معاشی انقلاب لائے گا: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاک چائنہ اکنامک کاریڈور خطہ میں اور پاکستان کے لیے نئی معاشی زندگی کا باعث ہوگا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کے پہلے مرحلہ حسن ابدال سے ایبٹ آباد کا افتتاح کردیاہے جبکہ دوسرا مرحلہ خفیہ رکھدیا گیاہے ۔ اکنامک کاریڈور کو اصل روٹ ایبٹ آباد ، برہان، حسن ابدال ، تلہ گنگ ، میانوالی ، بنوں ، ژوب ، کوئٹہ ، گوادر پر ہی تعمیر کیا جائے ۔ برہان سے لاہور ، ملتان ، کشمور ، گوادر فاصلہ بھی زیادہ اور افادیت میں بھی کمی آئے گی ۔ بھارت پہلے ہی اعتراض کر رہاہے اور ملک کے اندر بھی اختلافات پیدا ہو گئے تو یہ منصوبہ کالا باغ ڈیم کی طرح کھٹائی میں پڑے گا اور صوبائی تعصبات بھڑکیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف اعلان کردہ اکنامک کاریڈور میں تبدیلی نہ لائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں مانسہرہ  ، حسن ابدال کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔