نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے ویمن میچ 26 فروری کو ہو گا
ویلنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 28 فروری کو کھیلا جائےگا۔