حکومت صرف دعوئوں تک محدود عملی اقدامات زیرو ہیں: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بحرانوں کو حل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے وہ قوم کا وقت بر باد کر نے کی بجائے اقتدار چھوڑ دیں۔ مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ شر یف برداران دوسالوں سے اقتدار میں آنے کے باوجود صرف باتیں کر رہے ہیں انکے عملی اقدامات زیرو ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی اور بے روز گاری سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔