لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں علما کی گرفتاریاں قابل افسوس ہیں، اشرف آصف جلالی، شاداب رضا

17 فروری 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف جلالی سنی تحریک پنجاب کے صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں علمائے کرام کی بے دریغ گرفتاریاں معاشرے میں بے چینی کو ہوا دے رہی ہیں۔ پولیس کو دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے لائوڈ سپیکروں کی حفاظت پر مامور کردیا گیا ہے۔ انتہائی بزرگ موذن حضرات جن کی عمریں ستر سال سے بھی زیادہ ہیں ان کوہتھکڑیاں لگا کر تھانوں اور عدالتوں میں لے جایا جارہا ہے۔