خواتین کی3 رکنی قومی ٹینس ٹیم جونیئر فیڈ کپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی) ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے کہا ہے کہ 3 رکنی قومی ٹینس ٹیم جونیئر فیڈ کپ کے پری کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 2 مارچ سے ملائیشیاءمیں شروع ہوگا، تین رکنی ٹیم میں مہین آفتاب، حنا نوید اور علینہ آفتاب شامل ہیںجبکہ محبوب احمد خان ٹیم کے ہمراہ کوچ نان پلینگ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی پری کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔