ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اگلے میچز کے بارے میں حکمت عملی تیارکرنی چاہئے: وجاہت اللہ واسطی

17 فروری 2015

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی نے کہاہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اسلئے قومی ٹیم کو شکست کو دل پر لگانے کی بجائے اگلے میچز میں بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کرکے میچز جیتنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے جلد بازی میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ میں ہر میچ کو فائنل کی طرح کھیلنا چاہئے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کسی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہئے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...