حکومت ڈاکٹروں اور اساتذہ کے تحفظ میں ناکام ہو گئی: جمعیت علماء پاکستان

17 فروری 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد نوازپر حملے کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کے احتجاجی مظاہرے حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، حکومت ڈاکٹروں، علماء اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے مساجد کے خلاف آپریشن کررہی ہے انہوں نے سوال کیا کہ پولیس اتنی فارغ ہے کہ مسجدوں کے میناروں سے ہارن اُتار رہی ہے جس صوبہ میں جگہ جگہ جواء خانے اور شراب خانے کھلے ہوئے ہیں۔