لاہور میں ایبک پولو ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

17 فروری 2015

لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایبک پولو ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا۔چھ پولو ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں لیک سٹی، لرننگ الائنس ، میجک ریور، نیوایج، ماسٹرپینٹس اور آرمی کی ٹیمیں شامل ہےں۔ ٹورنامنٹ مےں شرےک تمام ٹیموں میں ایک ایک غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہو گا، آرمی ٹیم میں تھامس لورنٹے، ماسٹرپینٹس میں مینوئل کریسپو، نیوایج میں متیاس ویال، میجک ریور اولیور ہیپوڈ ،لیک سٹی میں پیڈرواور لرننگ الائنس میں جان کروز شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں آج میجک ریور اور ماسٹرپینٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں لرننگ الائنس اورنیوایج کا جوڑ پڑیگا۔ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا۔